روس کے صدر ولادیمر پیوٹن کا نے کہا ہے کہ مغربی ممالک سمجھتے ہیں کہ ماسکو کبھی بھی نیوکلیئر ہتھیار استعمال نہیں کرے گا، تاہم اگر روس کی سلامتی اور خودمختاری کوکبھی بھی کوئی خطرہ ہوا تو کسی بھی قسم کا ہتھیار استعمال کیا جاسکتاہے۔
روس کے صدر نے یہ بات غیرملکی صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہی۔
یوکرین جنگ بارے میں امریکی صحافی کے سوال پر ولادیمر پیوٹن نے کہا کہ روس نے ان لوگوں کیلئے اپنا فرض اداکر رہا ہےجنہوں نے فوجی بغاوت کو برداشت کیا ور جنوب مشرقی یوکرین میں جنگ کا سامنا کررہے ہیں۔
روسی صدر نے کہا کہ اگر جنگ ختم کرنی ہے تو مغربی ممالک یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کریں اور امن کےعمل میں رکاوٹ نہ بنیں۔
ایک سوال پر صدر پیوٹن نے کہا کہ نیٹو کے ماہرین یوکرین تنازع میں شریک ہیں اور نشانہ بھی بن رہے ہیں، روس اپنا دفاع بہتر بنائے گا اور ان علاقوں کو اسلحہ فراہم کرنے پر غور کرے گا تاکہ ان مقامات کو نشانہ بنایا جائے جہاں سے یوکرین کو میزائل فراہم کیے جارہے ہیں۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.