Premium Content

یوکرین کا روس پر حملہ، متعدد ہلاکتیں

Print Friendly, PDF & Email

یوکرینی فوج کی جانب سے روس کے علاقےبیل گرد پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 37 زخمی ہوگئے۔

روسی میڈیا کے مطابق یوکرینی فوج نےجدید بموں سے حملے کیے جس سے ایک خاتون اور 4 مرد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 6 بچوں سمیت 37 افراد زخمی ہوئے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

روسی میڈیا کے مطابق یوکرینی بمباری میں زخمی ہونے والوں میں سے 3 بچوں سمیت 7 افراد کی حالت تشویشناک ہے، حملے سے دو عمارت کی چھتوں میں سوراخ ہوگئے ہیں اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

رپورٹ کے مطابق تیز دھار دھاتی اشیا لگنے سے 9 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ ایک اور قصبے پر حملے سے دو گھروں، ایک گاڑی اور گیراج کو آگ لگ گئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos