Premium Content

سابق وزیر اعظم بھٹو کو غیر منصفانہ ٹرائل کے بعدعدالت نے پھانسی دی: سپریم کورٹ

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے معاملے پر تفصیلی رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ شفاف ٹرائل کے بغیر بے گناہ کو پھانسی دی گئی۔

چیف جسٹس قاضی فائز نے ریمارکس دیئے کہ ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دینے کے فیصلے کا براہ راست فائدہ سابق فوجی آمر جنرل ضیاء الحق کو ہوا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ملک مارشل لاء کا اسیر تھا اور عدالتیں بھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب جج آمروں سے وفاداری کا حلف اٹھاتے ہیں تو عدالتیں عوام کی نہیں رہتیں۔

چیف جسٹس کی طرف سے تصنیف کردہ 48 صفحات پر مشتمل تفصیلی رائے میں بتایا گیا کہ کیوں 6 مارچ کو سپریم کورٹ نے 44 سال کی تاخیر کے بعد لاہور ہائی کورٹ  کے ذریعے مقدمے کی سماعت اور پھر اپیلٹ کورٹ کی حتمی توثیق کرتے ہوئے ایک ”تاریخی غلطی“ کو درست کیا۔

تفصیلی فیصلہ صدارتی ریفرنس پر آیا کہ آیا سپریم کورٹ اپنے 1979 کے فیصلے پر نظر ثانی کر سکتی ہے جس نے ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی پر چڑھایا تھا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos