Premium Content

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا انسداد بد عنوانی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

Print Friendly, PDF & Email

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا انسداد بد عنوانی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام:  اُنہوں نے کہا کہ آج بدعنوانی کی تمام صورتوں کو ختم کرنے ، نظام حکومت میں شفافیت اور احتساب کے فروغ کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ کرپشن ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک کو درپیش ایک سنگین چیلنج ہے۔  معاشرے کو اس لعنت سے پاک کرنے کیلئے مسلسل کوششوں ، موثر نگرانی اور کنٹرول، پُر عزم قیادت کی ضرورت ہے۔

Read More: https://republicpolicy.com/sindh-ma-wafaqi-pas-afsran-ki-courrption-arouj-par/

اخلاقی اور مالی کرپشن ہماری قوم کو درپیش سنگین خطرات کے ذمہ دار ہیں۔ کرپشن عدم استحکام اور غربت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور کمزور ممالک کو ریاستی ناکامی کی طرف لے جاتی ہے۔ بدعنوانی دفاع کو کمزور کرتی ہے، اقتصادی ترقی میں رکاوٹ ڈالتی ہے۔ کرپشن قوم کو قیمتی اور نایاب سرکاری ونجی وسائل سے محروم کرتی ہے ، سماجی اور اقتصادی تفاوت پیدا کرتی ہے۔ انسداد بد عنوانی کا بین الاقوامی دن ہمیں بدعنوانی کے خلاف جنگ میں ہونے والی پیش رفت پر غور کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ بدعنوانی کے خلاف جنگ میں کامیابی کیلئے پوری طرح پر عزم ہونا ناگزیر ہے۔

Read More: https://republicpolicy.com/anti-corruption-punjab-qabza-mafia-k-khilaf/

پاکستان میں بدعنوانی کے خاتمے، احتساب یقینی بنانے کے لیے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ اخلاقی اقدار، انصاف اور سب کے لیے یکساں مواقع پر مبنی اصلاحات میں سول سوسائٹی کا کردار اہم ہے۔

Read More: https://republicpolicy.com/allotment-of-gor-houses-a-story-of-corruption-and-nepotism/

انسداد بدعنوانی کیلئے مربوط کوششیں ہی موثر اور پائیدار ہو سکتی ہیں۔ بدعنوانی سے نمٹنے اور شفافیت کے ٖفروغ کیلئے پارلیمانی نگرانی بڑھانے کے ساتھ قانون سازی نہایت ضروری ہے۔ ایک مضبوط سول سوسائٹی اور آزاد پریس عوامی عہدیداروں کو ان کے اعمال کا ذمہ دار ٹھہرنے کے لیے اہم ہیں۔

صدر مملکت نے بدعنوانی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ آئیں، بدعنوانی کی روک تھام کیلئے کلیدی اسٹیک ہولڈرز اور افراد کو متحد کریں ۔ کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے پر عزم ، ٹھوس اور مخلصانہ کوششیں کرکے ہی ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان ابھر سکتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos