صدر نے الیکشن (ترمیمی) بل 2024 کی منظوری دے دی

[post-views]
[post-views]

اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے الیکشن (ترمیمی) بل 2024 کی منظوری دے دی۔

الیکشن ترمیمی بل کے ذریعے الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 140 میں ترامیم کی گئیں۔

ایوان صدر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ترمیم کے بعد الیکشن ٹربیونل میں حاضر سروس جج کی تقرری کے معاملے میں متعلقہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے مشاورت کی جائے گی۔

صدر نے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت بل کی منظوری میں توسیع کی۔

صدر کی منظوری کے بعد الیکشن بل ایکٹ بن گیا ہے۔

سینیٹ نے 8 جولائی کو جبکہ قومی اسمبلی نے 28 جون کو الیکشن ترمیمی بل منظور کیا تھا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos