اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 18 اپریل بروز جمعرات شام 4 بجے طلب کر لیا ہے۔
صدر آصف علی زرداری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔
صدر مملکت نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 54(1) اور 56(3) کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا ہے۔
دریں اثنا، 16 اپریل کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا سابقہ نوٹیفکیشن منسوخ کر دیا گیا ہے۔
ایک روز قبل صدر آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں بیوروکریسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان غریب ملک نہیں ہے بلکہ دارالحکومت میں بیٹھے افسران کی ذہنیت سے ایسا بنایا گیا ہے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.