Premium Content

سمندری طوفان اسنیٰ کراچی سے مزید دور

Print Friendly, PDF & Email

سمندری طوفان اسنیٰ سندھ کی ساحلی پٹی سے دور ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان شمال مغربی بحیرہ عرب میں موجود ہے، گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران سمندری طوفان جنوب مغرب کی جانب بڑھا، اسنیٰ کراچی کے جنوب مغرب سے 500 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوب مغرب کی طرف بڑھتا ہوا طوفان سمندر ہی میں کمزور پڑ جانے کی توقع ہے، آج شام تک وقفے وقفے سے اورماڑہ، پسنی، گوادر، جیوانی اور تربت میں گرج چمک تیز ہواؤں کے ساتھ کہیں ہلکی کہیں تیز بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران 60 سے 70 کلومیٹر کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب انتظامیہ نے بلوچستان کے ماہی گیروں اور شہریوں کو آج اور کل سمندر کا رخ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ سندھ کے ماہی گیر آج سے اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر سکتے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos