Premium Content

سیکرٹری الیکشن کمیشن صحت یاب ہونے کے بعد دوبارہ کام شروع کریں گے،ترجمان

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد: سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان عمر حامد خان صحت کے مسائل کے باعث طبی چھٹی پر ہیں، صحت یاب ہونے کے بعد وہ اپنی ڈیوٹی پر واپس آجائیں گے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن کے استعفے سے متعلق افواہوں کے جواب میں ای سی پی کے ترجمان نے واضح کیا کہ سیکرٹری کی غیر حاضری کے دوران دو خصوصی سیکرٹریز الیکشن کمیشن کا کام موثر انداز میں چلا رہے تھے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

ترجمان نے مزید کہا کہ سیکرٹری عمر حامد خان ایک ذہین اور محنتی افسر ہیں جنہوں نے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ای سی پی بغیر کسی رکاوٹ کے کام کر رہا ہے، تعطیلات کے دوران بھی اس کے دفاتر پوری تندہی سے اپنے کاموں میں مصروف ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos