سیاسی پارٹیوں کو انتخابی نشان جاری

[post-views]
[post-views]

پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے 127 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان جاری کر دیے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ ن کو شیر کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا گیا، پاکستان تحریک انصاف کو بلے، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کو تیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کو تلور کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا۔ اس کے علاوہ جماعت اسلامی کو ترازو، جمیعت علماء اسلام  پاکستان کو کتاب ، اے این پی کو لالٹین، ایم کیو ایم کو پتنگ کا نشان الاٹ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: https://republicpolicy.com/ayenda-election-pdm-k-plate-form-se-nai/

تحریک لبیک پاکستان کو کرین ، جمہوری وطن پارٹی کو پہیہ، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کو ستارہ، بلوچستان نیشنل پارٹی کو کلہاڑا ، نیشنل پارٹی کو آری، عوامی مسلم لیگ کو قلم دوات کا نشان الاٹ کیا گیا۔ 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos