پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی آئندہ الیکشن پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) اتحاد کے پلیٹ فارم سے نہیں، تیر کے نشان پر لڑے گی۔
آصف زرداری نے کہا کہ وہ پی ڈی ایم کاحصہ نہیں، حکومت میں ان کے اتحادی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: https://republicpolicy.com/zardari-fazal-shahbaz-ki-eham-bethak/
انہوں نے کہا کہ راجن پور میں عمران خان اپنی مقبولیت کی وجہ سے نہیں،مہنگائی میں اضافے کی وجہ سے جیتے ہیں۔سابق صدر مملکت نے یہ بھی کہا کہ عمران سے بات نہیں ہوسکتی وہ غیر سیاسی شخصیت ہیں۔عمران خان کی گرفتاری کے سوال پر آصف زرداری نے کہا کہ یہ وزیر داخلہ کا اختیار ہے، وہ مجھ سے اس معاملے میں کیوں پوچھیں گے؟ایم کیو ایم کے تحفظات کے حوالے سے آصف زرداری نے کہا کہ ان کے زيادہ تر تحفظات وفاق سے ہیں ، سندھ سے نہیں۔