Premium Content

شہید ہمارے لوگ ہوئے، ہم کس چیز کی معافی مانگیں، عمر ایوب

Print Friendly, PDF & Email

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہم پر تشدد ہوا ہے ہمارے نوجوان شہید ہوئے ہیں، شہید ہمارے لوگ ہوئے ہم کس چیز کی معافی مانگیں۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ بوگس مقدمات ہیں اب ہم شامل تفتیش ہونے جا رہے ہیں، ملک کے حالات آپ کے سامنے ہیں، ان سے ملک چل نہیں رہا۔

انہوں نے کہا کہ گندم میں 350 ارب روپے کا ٹیکہ لگایا، اُس وقت محسن نقوی وزیرِ اعلیٰ تھا،  محسن نقوی کے ساتھ مسلم لیگ ن کے اور لوگ بھی شامل ہیں۔

 عمر ایوب کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کے خلاف عدالتوں میں رٹ دائر کر رہے ہیں، جماعت اسلامی کے ساتھ ابھی تحریک سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شیر افضل مروت کو آج شوکاز نوٹس جاری کر رہے ہیں، ان کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی نے کرنا ہے۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل آباد نے 9 مئی کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب اور شبلی فراز کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

عدالت کے حکم پر دونوں رہنماؤں کو شامل تفتیش کر لیا گیا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos