شاہین آفریدی کی ڈیزائن کردہ لاہور قلندرز کی کٹ سوشل میڈیا پر چھا گئی

[post-views]
[post-views]

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے لیے لاہور قلندرز کی کٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ڈیزائن کی ہے جو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہو  رہی ہے۔

پاکستان سپر لیگ کا آٹھواں ایڈیشن 13 فروری سے شروع ہو گا جس کا افتتاحی میچ ملتان سلطانز اور دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کے درمیان ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو گا۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/psl-8-presentators-k-namun-ka-elan-ho-gia/

چند روز قبل لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ شاہین آفریدی ہمارے کپتان ہیں، نئی کٹ بھی وہی ڈیزائن کر رہے ہیں، جیسے وہ وکٹیں گراتے ہیں ان کا کٹ ڈیزائن بھی سب کے ہوش اڑا دے گا۔

اب لاہور قلندرز کی جانب سے ایک اور ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کے لیے ٹیم کی کٹ کی رونمائی کی گئی ہے۔

لاہور قلندرز کی کٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اس پر پورے لاہور کا نقشہ بنا ہوا ہے جو اس کٹ کی مقبولیت میں مزید اضافہ کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/psl-8-shandar-iftetah-ki-tayarian-shuru/

شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے ڈیزائن کردہ لاہور قلندرز کی کٹ سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہو رہی ہے اور صارفین کی جانب سے کٹ کو خوب سراہا جا رہا ہے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے ٹورنامنٹ کے لیے دو آفیشل کٹس تیار کی گئی ہیں، ایک ہرے اور دوسری لال رنگ کی ہے، ہرے رنگ کی کٹ لاہور میں ہونے والے میچز میں استعمال کی جائے گی جبکہ لال رنگ کی کٹ دیگر شہروں میں ہونے والے میچز میں استعمال کی جائے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos