Premium Content

شانگلہ دہشت گردانہ حملے میں 5 چینی شہریوں سمیت 6 افراد ہلاک

Print Friendly, PDF & Email

شانگلہ: خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ کے قصبے بشام کے قریب گاڑی پر حملہ ہوا جس میں پانچ چینی شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ڈی آئی جی مالاکنڈمحمد علی گنڈا پور نے بتایا کہ ایک خودکش حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی انجینئروں کے قافلے سے ٹکرا دی جو اسلام آباد سے داسو میں اپنے کیمپ کی طرف جا رہا تھا۔

گنڈا پور نے بتایاکہ اس حملے میں پانچ چینی شہری اور ان کا پاکستانی ڈرائیور ہلاک ہو گیا۔

داسو – اپر کوہستان ضلع کا ہیڈ کوارٹر – ایک بڑے ڈیم کی جگہ ہے اور اس علاقے پر ماضی میں حملے ہوتے رہے ہیں۔ 2021 میں ایک بس میں ہونے والے دھماکے میں نو چینی شہریوں سمیت 13 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

گنڈا پور نے کہا کہ خیبر پختونخواہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ قافلے میں شامل باقی لوگوں کو محفوظ کر لیا گیا ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos