Premium Content

شاعر احمد فرہاد کو تھانہ کہوری سے رہا کر دیا گیا

Print Friendly, PDF & Email

شاعر اور صحافی احمد فرہاد کو مظفرآباد کے قریب تھانہ کہوری سے آزاد جموں و کشمیر ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت پر رہائی کے حکم کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔

احمد فرہاد نے 0.2 ملین روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے پر ضمانت حاصل کر لی۔ فرہاد مئی کے مہینے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے لاپتہ ہو گئے تھے۔

ان کی گمشدگی کے بعد ان کی شریک حیات عروج زینب نے ان کی بازیابی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست کی سماعت  کےدوران آزاد کشمیر کی پولیس نے فرہاد کی گرفتاری کا اعلان کیا۔

بعد ازاں 29 مئی کو ان کی گمشدگی کے تقریباً 15 دن بعد وفاقی حکومت نے بھی لاپتہ شاعر کی گرفتاری کی تصدیق کی۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos