Premium Content

سندھ حکومت کا فیصلہ مسترد، کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن 15 جنوری کو ہی ہوں گے: الیکشن کمیشن

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے 15 جنوری کو ہی صوبے میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن میں ہونے والے اجلاس میں کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر غور کیا گیا۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/karachi-main-baldiyati-intekhabat-kisi-surat/

الیکشن کمیشن کے اجلاس میں سندھ حکومت کا 15 جنوری کو کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کرانے کا فیصلہ مسترد کردیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہےکہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 15 جنوری کو ہی مکمل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/karachi-ma-15-january-ko-baldiyati-intakhabat/

الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں وزارت داخلہ کو انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پر فوج اور رینجرز کی تعیناتی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے کراچی،حیدرآباد اور دادو میں 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کا اعلان کیا ہے جب کہ جماعت اسلامی نے سندھ حکومت کے فیصلے پر آج دھرنے کا اعلان کیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos