لاہور:چیف سیکرٹری پنجاب عبداللہ خان سنبل اور چیف کلکٹر کسٹمز (انفورسمنٹ) ذوالفقار علی چوہدری کی زیر صدارت اجلاس۔سمگلنگ کی روک تھام کیلئے پنجاب پولیس میں خصوصی یونٹ کے قیام کا فیصلہ کر لیا گیا۔
اجلا س میں سمگلنگ کیخلاف موثر کارروائیوں کیلئے پولیس، انٹیلی جنس اداروں، متعلقہ محکموں کے درمیان تعاون بڑھانے اور فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/chief-secretary-punjab-tabdeel-ig-punjab-ne-b/
ڈی آئی جی خصوصی یونٹ برائے انسداد سمگلنگ کے سربراہ ہوں گے۔ یہ یونٹ سمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کی آپریشنل معاملات کی نگرانی کریگا۔
چیف سیکرٹری نے صوبائی محکمہ جات کو ہدایا ت جاری کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی محکمے متعلقہ وفاقی اداروں کیساتھ ملکریوریا اور گندم کی سمگلنگ روکنے کا لائحہ عمل تیار کریں۔
سمگلنگ کیخلاف موثر کارروائیوں کیلئے پولیس، انٹیلی جنس اداروں، متعلقہ محکموں کے درمیان تعاون بڑھانے اور فعال کرنے کا فیصلہ۔
— Chief Secretary Punjab (@CS_Punjab) January 19, 2023
ڈی آئی جی کی سربراہی میں قائم خصوصی یونٹ انسداد سمگلنگ کارروائیوں کے آپریشنل معاملات کی نگرانی کریگا۔









