صوبہ پنجاب اور امریکی ریاست کیلیفورنیا کے درمیان ’سسٹر پروونس‘ معاہدے پر دستخط

[post-views]
[post-views]

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے دارالخلافہ سیکرامین ٹو میں پاکستان کے صوبے پنجاب اور کیلیفورنیا کی حکومتوں کے درمیان ’سسٹرپروونس‘ معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔

معاہدے پر کیلی فورنیا کی ریاستی اسمبلی کے اسپیکر اینتونی رینڈن جبکہ حکومت پنجاب کی جانب سے چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ واصف خورشید نے دستخط کیے۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/imran-khan-ka-pakistan-aur-america/

معاہدے کا مقصد فریقین کے درمیان باہمی مفید تعلقات کا قیام اور شہریوں کے درمیان کاروبار، معیشت، تعلیم، ماحولیات اور ثقافت سمیت دیگر شعبوں میں براہ راست تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب میں امریکا میں پاکستانی سفیرمسعود خان اورسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی بھی شریک ہوئے۔

پاکستانی وفد کو یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کا دورہ بھی کروایا گیا جہاں انہوں نے چانسلر گیری مے سے ملاقات کی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos