سمندری طوفان گی می فلپائن کے بعد تائیوان سے ٹکرا گیا، طوفان 240 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار کی ہواؤں سے تائیوان کے شمال مشرقی ساحل سے ٹکرایا۔
خبر ایجنسی کے مطابق طوفان کے ٹکرانے سے تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارشوں اور تیز ہواؤں سے مختلف حادثات میں 2 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں 2 لاکھ 90 ہزار سے زیادہ صارفین بجلی سے محروم ہوگئے ہیں جبکہ طوفان سے قبل ساحلی علاقوں سے 8 ہزار سے زائد افراد کا انخلا کرالیا گیا۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
خبر ایجنسی کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ٹرینیں اور فیری سروس معطل ہے جبکہ سیکڑوں پروازیں بھی منسوخ کی گئی ہیں۔
سمندری طوفان گیمی کو 8 برس میں تائیوان کا سب سے طاقتور طوفان کہا جا رہا ہے، طوفان گیمی کے اب چین کے صوبے زنجیانگ اور فوجیان سے ٹکرانے کا امکان ہے۔