Premium Content

سپریم جوڈیشل کونسل نے سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی کیلئے 3 ناموں کی منظوری دے دی

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد: سپریم جوڈیشل کونسل نے سپریم کورٹ میں ججز کی خالی نشستوں پر تقرری کے لیے تین ناموں کی منظوری دے دی۔

سپریم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس قاضی فائز عیسا کی زیر صدارت ہوا۔

سپریم جوڈیشل کونسل کےاجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل عباسی اور لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد بلال کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفارش کی گئی۔

سپریم جوڈیشل کمیشن نے تینوں ججز کے ناموں کی منظوری دے دی۔

سپریم جوڈیشل کمیشن نے حتمی منظوری کیلئے معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیا، پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد تینوں ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی ہو جائے گی۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos