Premium Content

ستلج سے سندھ تک،پنجاب کی تعمیر وترقی کے سب سے بڑے تاریخی منصوبے کااعلان

Print Friendly, PDF & Email

ستلج سے سندھ تک،پنجاب کی تعمیر وترقی کے سب سے بڑے تاریخی منصوبے کااعلان: وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدات اعلی سطح اجلاس میں ”سین“پراجیکٹ کی منظوری دے دی گئی۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کا پنجاب کے مختلف شہرو ں کو موٹروے سے منسلک کرنے کا شاندار منصوبہ۔ لاکھوں کاشتکار، تاجر، صنعتکار، سرمایہ کاروں کے لئے ترقی او رخوشحالی کا نیا باب 7اضلاع کے لئے ستلج انڈس اکنامک نیٹ ورک پراجیکٹ کی منظوری۔ 160رب روپے کی لاگت سے”سین“مختلف مراحل میں مکمل کیاجائے گا۔چودھری پرویز الٰہی

Read More: https://republicpolicy.com/wafaqi-wazeer-baray-e-mansooba-bandi-wa-taraqi/

 قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، وہاڑی، بہاولنگر، لودھراں او ربہاولپور موٹرویز،جی ٹی روڈز اور انڈس ہائی وے سے منسلک ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں قصور بائی پاس تا لاہو ررنگ روڈ جی ون سین کوریڈور مکمل کیاجائے گا۔قصور بائی پاس تا لاہو ررنگ روڈ جی ون ”سین“کوریڈورکی تعمیر پر 15ارب روپے لاگت آئے گی۔چودھری پرویز الٰہی

پنجاب کے دور دراز 7اضلاع ایم ٹو، ایم تھری، ایم فور، ایم فائیو اور ایم الیون موٹروے سے منسلک ہو جائیں گے۔چودھری پرویز الٰہی

Read More: https://republicpolicy.com/wazir-alaa-punjab-ch-pervaiz-elahi-k-zere-sidarat/

سین پراجیکٹ کے ذریعے 49فیصد اجناس پیدا کرنے والی منڈیوں کی موٹروے کے ذریعے رسائی بہتر ہوگی۔7اضلاع میں خوراک، زراعت اور میٹل پراڈکٹ کے 3431انڈسٹریل یونٹس کو فروغ ملے گا۔7اضلاع کے 9قصبوں اور چھوٹے شہروں میں کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی۔چودھری پرویز الٰہی

نارتھ، ساؤتھ کوریڈور ،دیپالپور، پاکپتن، وہاڑی، ملتان روڈ اورہیڈ سلیمانکی من چن آباد، پہاولپور او ربہاولنگر روڈ کومنسلک کرے گا۔ بہاولپور این فائیوتک چھانگڑہ شرقی انٹرچینج منسلک ہوں گے۔ حاصل پور کو رجانہ موٹروے ایم تھری سے براستہ وہاڑی، بوریوالااور چیچہ وطنی منسلک کیا جائے گا۔ چشتیاں تا بورے والا او رساہیوال تا سمندری رابطہ سڑک بنے گی۔ بہاولنگر تا ساہیوال کوبراستہ عارفوالا ایم تھری موٹروے سے منسلک کیا جائے گا۔ من چن آباد سے براستہ پاکپتن ساہیوال تک ”سین“ کوریڈور بنے گا۔چودھری پرویز الٰہی

Read More: https://republicpolicy.com/wazir-ala-punjab-k-zir-e-sadarat-subai-cabina-ka-ijlas/

پنجاب کے پسماندہ اور دور دراز اضلاع میں ترقی اور روز گار کے مواقع پیدا ہونے سے بڑے شہروں پر دباؤ کم ہوگا۔ الٰہ آبادبراستہ چونیاں، پتوکی اورجڑانوالہ انٹرچینج موٹروے ایم تھری سے منسلک کیا جائے گا۔شرقپور انٹرچینج ایم تھری موٹروے کو رائیونڈ روڈ رنگ روڈ سے منسلک کیاجائے گا۔چودھری پرویز الٰہی

سین پراجیکٹ سے پنجاب کے 7اضلاع میں زرعی، صنعتی او رتجارتی سرگرمیوں کوفروغ ملے گا۔ پاکپتن او راوکاڑہ میں سپیشلائز پوٹیٹو مشینری سنٹر بننے سے آلوکے کاشتکاروں کو معاشی فائدہ ہوگا۔بہاولنگر میں سولر ڈرائیر اور کلر سارٹر لگنے سے سرخ مرچ کے کاشتکار فصل کی بہتر قیمت لے سکیں گے۔چودھری پرویز الٰہی

7 اضلاع کی تحصیلوں اور چھوٹے بڑے قصبو ں میں تجارتی، معاشی اور سماجی سرگرمیاں بڑھیں گی۔ وہاڑی انڈسٹریل سٹیٹ کو ایگرو انڈسٹریل پارک میں تبدیل کیا جا ئے گا۔ قصور کی سمال انڈسٹریل ا سٹیٹ او رڈرائی پورٹ میں معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی۔پاکپتن میں ملٹی ماڈل فریٹ ٹرمینل قائم کیاجائے گا۔ بہاولنگر اور اوکاڑہ میں ایگرو انڈسٹریل پارکس قائم کئے جائیں گے۔چودھری پرویز الٰہی

اجلاس میں چیف سیکرٹری عبداللہ خان سنبل،سابق وفاقی سیکرٹری و چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ سلمان غنی، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، سیکرٹری خزانہ، سینئر ماہرین اکنامکس اربن یونٹ او ر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos