Premium Content

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: قومی کرکٹ ٹیم لندن سے امریکا پہنچ گئی

Print Friendly, PDF & Email

نیویارک: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کےلیے پاکستان کرکٹ ٹیم لندن سے امریکا کیلئے پہنچ گئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ یورپ میں آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے بعد لندن سے امریکا پہنچ گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ڈیلاس پہنچ گئی ہے، جہاں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ اے میں پاکستان کا پہلا میچ 6 جون کو میزبان امریکا سے ڈیلاس میں ہی ہو گا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انعقاد امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہورہا ہے، ایونٹ آج سے شروع ہو رہا ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos