Premium Content

غزہ میں صرف بچے نہیں اقوام متحدہ اور مغرب کی اخلاقی روایات کا بھی قتل ہو رہا ہے،طیب اردوان

Print Friendly, PDF & Email

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو ہٹلر سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں صرف بچے نہیں اقوام متحدہ اور مغرب کی اخلاقی روایات کا بھی قتل ہو رہا ہے۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی امن دنیا کے 5 با اثر ممالک کے ہاتھوں میں نہیں ہونا چاہیے۔ غزہ جنگ اقوام متحدہ کے بنیادی مشن کے لیے چیلنج ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی بنیادی ذمہ داری دنیا میں امن قائم کرنا ہے۔

ترک صدر نے کہا کہ دنیا کے ممالک ریاست فلسطین کو تسلیم کریں۔ ممالک فلسطینی ریاست تسلیم کر کے تاریخ کی درست سمت میں کھڑے ہوجائیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی انتظامیہ بنیادی انسانی حقوق کو نظرانداز کر رہی ہے۔ اور مغرب کی تہذیبی روایات و اقدار کا غزہ میں کھلے عام قتل ہو رہا ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

رجب طیب اردوان نے کہا کہ اسرائیلی حملوں سے غزہ بچوں اور خواتین کا دنیا کا سب سے بڑا قبرستان بن گیا ہے۔ غزہ میں صرف بچے نہیں بلکہ اقوام متحدہ اور مغرب کی اخلاقی روایات کا بھی قتل ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغرب جن مغربی اخلاقی روایات کا دفاع کرتا ہے وہ بھی غزہ میں قتل کی جا رہی ہیں۔ ہم لبنان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں جو اسرائیل کے حملوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔ انسانیت کے اتحاد سے اسرائیل کو روکنا ہو گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos