جنوبی وزیرستان: فوجی چیک پوسٹ پر حملہ پسپا، حملہ آور ہلاک

[post-views]
[post-views]

جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں فوجی چیک پوسٹ پر ایک ناکام خودکش حملے میں 7 افراد زخمی ہو گئے۔

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال وانا کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر جان محمد کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

حفاظتی ذرائع کے مطابق حملہ آور، جنہیں خوارج قرار دیا جا رہا ہے، بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے فوجی پوسٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔ تاہم چوکس اور الرٹ سیکیورٹی دستوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور اور دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کو پوسٹ سے فاصلے پر ہی نشانہ بنا کر ناکارہ بنا دیا گیا، جس کے باعث بڑا جانی نقصان ہونے سے بچ گیا اور حملہ آور بھی ہلاک ہو گیا۔

حفاظتی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ ممکنہ دیگر خطرات کو ختم کیا جا سکے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos