Premium Content

توہین مذہب کے الزام میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والا سرگودھا کا مسیحی چل بسا

Print Friendly, PDF & Email

سرگودھا کے علاقے مجاہد کالونی میں توہین مذہب کے الزام میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والا مسیحی چل بسا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 25 مئی کو مشتعل ہجوم نے توہین مذہب کے الزام میں نذیر مسیح پر تشدد کیا تھا، نذیر  کے گھر اور جوتوں کی فیکٹری کو بھی آگ لگا دی گئی تھی۔

ترجمان نے کہا کہ نذیر مسیح 9 دن ہسپتال میں زیرِ علاج رہا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق نذیر کی موت سر پر شدید چوٹیں لگنے سے ہوئی، راولپنڈی میں ان کے سر کی دو بار سرجری کی گئی۔

آر پی او کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نذیر مسیح کے خلاف توہین مذہب کے الزام پر مقدمہ درج تھا، جلاؤ گھیراؤ پر ساڑھے چار سو سے زائد افراد پر مقدمہ درج ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos