Premium Content

ٹوائلٹ میں فون کا استعمال سکن انفیکشن کا سبب، ماہرین   

Print Friendly, PDF & Email

آج کل ٹوائلٹ میں فون کے استعمال کا رجحان بڑھتا جارہا ہے جسے ماہرین کی جانب سے صحت کیلئے خطرناک قرار دیا گیا ہے۔

انفیکشن کنٹرول کے ماہر ین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ٹوائلٹ سیٹ جراثیم کی آماجگاہ ہے جو انسانی صحت کیلئے خطرناک ثابت ہوتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق جب ہم ٹوائلٹ سیٹ کو ہاتھ لگانے کے بعد موبائل فون کو استعمال کرتے ہیں تو بہت سے جراثیم موبائل فون پر آجاتے ہیں جس کا ہمیں علم بھی نہیں ہوتا۔

ریپبلک پالیسی اردو انگریزی میگزین خریدنے کیلئے لنک پر کلک کریں۔ https://www.daraz.pk/shop/3lyw0kmd

ماہرین کا کہنا ہےکہ جراثیم موبائل فون کی اسکرین پر 28 دن تک زندہ رہتے ہیں جس سے پتا چلا ہے کہ موبائل فون پر ٹوائلٹ سیٹ سے 10 گنا زیادہ جراثیم ہوتے ہیں۔

 ٹوائلٹ سیٹ پر موجود جراثیم صحت کو کیسے نقصان پہنچاتے ہیں؟

ماہرین کے مطابق ٹوائلٹ سیٹ پر سب سے زیادہ سٹیپی لوکس نامی جراثیم پایا جاتا ہے جو پیشاب کی نالی میں انفیکشن کا باعث بنتا ہے، اس کے علاوہ اس سے جِلد کا انفیکشن بھی ہوسکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ٹوائلٹ سے فارغ ہونے کے بعد اپنے ہاتھوں کو دھو لینے کے باوجود بھی آپ جراثیم سے بچ نہیں سکتے کیونکہ موبائل کے ہر وقت  استعمال سے آپ انہی ہاتھوں سے کھانا کھاتے ہیں اور یوں  جراثیم آپ کے اندر چلے جاتے ہیں جس سے پیٹ کے مسائل مثلاً  فوڈ پوائزننگ، ہیضہ اور پیٹ کے انفیکشن جیسے مسائل سے دوچار ہونا پڑ سکتا ہے۔

جراثیم سے کیسے بچا جائے؟

ماہرین کی جانب سے ٹوائلٹ سیٹ پر فون کے استعمال سے منع کیا گیا ہے اور ساتھ ہی موبائل فون کو سینیٹائز کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos