Premium Content

ٹرمپ کے الیکشن جیتنے پر بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی بات میں صداقت نہیں ، امریکا

Print Friendly, PDF & Email

 امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخابات جیتنے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کی بات میں کوئی صداقت نہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ملر کی پریس بریفنگ میں صحافی نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتخابات جیتے تو بانی پی ٹی آئی رہا ہو جائیں گے، جس پر ملر نے کہا کہ میں کتنی بار کہوں کہ یہ سچ نہیں ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

ان کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کیخلاف قانونی کارروائیاں پاکستانی عدالتوں کا معاملہ ہے، سابق وزیراعظم کے الزامات سے متعلق فیصلہ پاکستانی عدالتوں نے کرنا ہے۔

ملر نے کہا کہ ہم کئی بار کہہ چکے ہیں بانی پی ٹی آئی کو ہٹانے میں امریکا کا کردار نہیں، پاکستان کی سیاست پاکستانی عوام کیلئے ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos