Premium Content

ٹرمپ نے ایلون مسک کواہم عہدے سے نوازدیا

Print Friendly, PDF & Email

 نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ کیلئے مزید اہم نامزدگیاں کرتے ہوئے ایکس کے مالک ایلون مسک کو بھی اہم عہدہ دے دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک  کو محکمہ حکومتی کارکردگی کا سربراہ مقرر کر دیا ہے ، اپنے بیان میں ایلون مسک نے تمام سرکاری اخراجات کی تفصیل آن لائن پبلک کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم ڈیموکریسی نہیں ، بیوروکریسی کے لیے خطرہ ہیں۔

علاوہ ازیں نومنتخب صدر نے قومی انٹیلی جنس کے سابق ڈائریکٹر جان ریٹکلف کو سی آئی اے کا ڈائریکٹر ، پیٹ ہیگ ستھ کو وزیر دفاع اور مائیک والٹز کوقومی سلامتی کا مشیر نامزد کر دیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos