Premium Content

یوکرین کا ایف 16  لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

Print Friendly, PDF & Email

روسی حملے کو ناکام بناتے ہوئے یوکرین کا ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، یوکرین کی فوج کی جانب سے طیارہ تباہ ہونے کی تصدیق کر دی گئی۔

یہ امریکی ساختہ طیاروں کی ملک میں آمد کے بعد اس طرح کا پہلا نقصان ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کی فوج کا کہنا ہے کہ ایف 16 طیارے کا پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا، طیارے کا روسی حملے کو ناکام بنانے کے دوران رابطہ منقطع ہوا تھا۔

یوکرینی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ ایف 16 طیارے نے روس کے 4 کروز میزائل مار گرائے تھے، ایف 16 طیارہ دشمن کے اگلے ہدف کی جانب بڑھ رہا تھا تو اس دوران رابطہ منقطع ہوا۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

یوکرین نے بیان میں کہا کہ ایک جہاز اپنے اگلے ہدف کی جانب جاتے ہوئے لاپتا ہوگیا تھا لیکن بعد میں واپس آیا تاہم اب ایف-16 گرکر تباہ ہوا اور پائلٹ بھی مارا گیا۔

امریکا کے وزرات دفاع کے حکام نے بیان میں کہا کہ یوکرین میں ایف-16 طیارہ پیر کو گر کر تباہ ہوا تھا اور یہ روس کے فائر کی وجہ سے نہیں گرا تھا اور ممکنہ طور پر پائلٹ کی غلطی کی وجہ سے حادثہ ہوا ہے تاہم اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos