Premium Content

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے توشہ خانہ سے لیے سابقہ تحائف کی قیمت ادا کردی

Print Friendly, PDF & Email

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف کی رضاکارانہ طور  پر  پوری قیمت ادا کر دی۔

احسن اقبال نے 19 لاکھ 19 ہزار روپے حکومتی خزانے میں جمع کرا دیے اور  مکمل ادائیگی کے بعد سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو خط لکھا۔

خط کے متن کے مطابق 2018 میں حکومتی رولز کے مطابق تحائف قانونی طور پر حاصل کیے، توشہ خانہ سے 15 لاکھ 50 ہزار مالیت کی مردانہ رولیکس گھڑی حاصل کی تھی، توشہ خانہ سے  لی گئی گھڑی کی قانون کے مطابق 3 لاکھ 4 ہزار روپے ادائیگی کی گئی، گھڑی کے باقی کے 12 لاکھ 46 ہزار روپے خزانے میں جمع کرا دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: https://republicpolicy.com/tousha-khana-case-islamabad-ki-adalat-ka-imran-khan/

انہوں نے کہا کہ ایک  لاکھ 39 ہزار مالیت کا قالین توشہ خانہ سے حاصل کیا تھا، قالین کی قیمت قانون کے مطابق 20 ہزار روپے ادا کی گئی تھی۔

خط کے متن کے مطابق قالین کی بقایا رقم ایک لاکھ 19 ہزار روپے سرکاری خزانےمیں جمع کرادی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ میں نے تحائف مروجہ طریقہ کار کے مطابق حاصل کیے، قانون کے مطابق اضافی ادائیگی کرنے کی ضرورت نہیں تھی لیکن رضاکارانہ ادائیگی کررہا ہوں تاکہ ناجائز فائدہ اٹھانے کے الزام کا خاتمہ ہو۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos