وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کی عمران خان پر کڑی تنقید

[post-views]
[post-views]

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان احسان فراموش شخص ہے جس کو ڈیڈی سمجھتا تھا آج اسے برا بھلا کہہ رہا ہے۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/imran-khan-ki-general-bajwa-par/

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا آج ملک میں معیشت کی تباہی کا ذمہ دار عمران نیازی ہے، نااہل اور جاہل شخص کو اوپر بٹھا کر ملک کو داؤ پر لگایا گیا، ارکان کی خرید و فروخت پی ٹی آئی اور عمران خان نے کی، سب نے سنا آڈیو لیک میں عمران خان ارکان کو خریدنے کی بات کر رہے ہیں، عمران خان نے توشہ خانے کے قالین اور گھڑیاں بھی نہیں چھوڑیں۔

ان کا کہنا تھا عمران خان نے وزارت عظمیٰ کے دوران ساڑھے تین سال میں سندھ کو کوئی پروگرام دیا ہو بتا دیں، بنوں جیل سے دہشت گرد بھاگے تو اس وقت بھی عمران کی حکومت تھی۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا عمران خان نے آئین و قانون کی دھجیاں اڑائیں اور اب بھی اڑا رہا ہے، نیب صرف مخالفین کے خلاف استعمال ہو رہا تھا، عمران خان اور کے پی کے کے وزراء نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، عمران خان کے اسکرپٹ رائٹربھارت اور اسرائیل میں بیٹھے ہیں، عمران خان آسمان سے نہیں اترا کہ اس کے خلاف کاروائی نہ ہو، عمران خان احسان فراموش شخص ہے جس کو اپنا ڈیڈی سمجھتا تھا، آج انہیں ہی برا بھلا کہہ رہا ہے۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/sadar-pakistan-muslim-leaug-n-punjab-rana/

کراچی میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق سوال پر شرجیل میمن کا کہنا تھا ہم الیکشن کمیشن کے احکامات پر عمل کرنے کے پابند ہیں، ایم کیو ایم کے جتنے دھڑے مل جائیں ہمیں اس کا کوئی ڈر نہیں ہے، ہم الیکشن میں مقابلہ کریں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos