پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا مفتی محمد رفیع عثمانی کے انتقال پر اظہارِ دکھ و افسوس مفتی محمد رفیع عثمانی کے انتقال سے ملک ایک تحمل مزاج اور اعتدال پسند عالمِ دین سے محروم ہوگیا: بلاول بھٹو زرداری
مرحوم کی بین المذاہب و بین المسالک ہم آہنگی اور روادری کے قیام کے لیے کاوشیں ناقابلِ فراموش ہیں: بلاول بھٹو زرداری دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے: بلاول بھٹو زرداری
پی پی پی چیئرمین کا سوگوار خاندان سے بھی دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار