Premium Content

وزیر توانائی نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے خیبرپختوانخوا میں گرڈ اسٹیشن میں زبردستی داخلے پر مدد طلب کر لی

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو خط لکھ کر خیبر پختونخوا گرڈ اسٹیشن پر آنے والے واقعات پر مدد مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے وزیر داخلہ کو لکھے خط میں موقف اپنایا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ذمہ دار شخصیات گرڈ اسٹیشن کے احاطے میں مظاہروں کی قیادت کر رہی ہیں، ان فیڈرز پر بہت نقصانات اور بجلی چوری ہوتی ہے، واقعات بجلی بندش پر مردان چارسدہ، ٹانک، بنوں اور پشاور میں پیش آرہے ہیں ۔

خط کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبائی اراکین اسمبلی اور دیگر اہم شخصیات نے گرڈاسٹیشن عملے کو بجلی بحالی سے متعلق غیر قانونی احکامات دیئے، یہ صورتحال نہ صرف گرڈ اسٹیشن کی سیفٹی بلکہ عملے کی سیفٹی کیلئے بھی خطرے کا باعث ہے، پولیس ذمہ داروں کیخلاف ایف آئی آر کا اندراج نہیں کر رہی، اس سے قانون کو ہاتھ میں لینے کیلئے دیگر اضلاع کے عوام کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔

اویس لغاری نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی سطح پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو صوبے کے تمام گرڈز پر سخت سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی جائےاور غیر متعلقہ افراد کو گرڈز میں داخل ہونے سے روکا جائے۔

پیسکو اتھارٹی کی طرف سے گرڈا سٹیشن میں زبردستی داخل ہونے نامزد افراد اور بجلی بحال کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج کیے جائیں۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos