Premium Content

وزیراعلیٰ پنجاب نے ہاؤسنگ منصوبے کی اصولی منظوری دے دی

Print Friendly, PDF & Email

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ ہاؤسنگ منصوبے کی اصولی منظوری دے دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ہاؤسنگ پراجیکٹ کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا۔

اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر پرویز رشید، وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، کمشنر لاہور اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کو ماڈل ہاؤسز کی تعمیر اور ان کی ماہانہ اقساط پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ کم آمدنی والے بے گھر افراد کے لیے ہاؤسنگ اسکیم کے لیے پانچ شہروں میں سرکاری اراضی کی نشاندہی کی گئی ہے۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے لاہور سمیت پانچ بڑے شہروں میں 519 کنال سرکاری اراضی پر ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ منصوبے کی اصولی منظوری دی۔

گھروں کے ڈیزائن کے لیے پاکستان کونسل برائے آرکیٹیکٹس اور ٹاؤن پلانرز سے مشاورت کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے کم سے کم لاگت میں بہترین گھر بنانے کے لیے شہروں کے قریب ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پروجیکٹ شروع کرنے کا حکم دیا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos