Premium Content

وزیراعظم کے زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا اجلاس آج ہو رہا ہے

Print Friendly, PDF & Email

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کا 10واں اجلاس آج (ہفتہ) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہو گا۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا اجلاس دوپہر ایک بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔ اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

کونسل کے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز  کو مدعو کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو بھی ایس آئی ایف سی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ دریں اثناء بیرسٹر سیف نے تصدیق کی کہ کے پی کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور ایس آئی ایف سی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر قانون و انصاف نذیر تارڑ اور وزیر آبی وسائل شریک ہوں گے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی ایس آئی ایف سی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اس کے علاوہ چار چیف سیکرٹریز کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔

غیر ملکی سرمایہ کاری اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے آخری اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایس آئی ایف سی ایک اہم پلیٹ فارم ہے جو اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مل بیٹھنا ایک خوش آئند قدم اور وقت کی ضرورت ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos