Premium Content

Add

یہ گروپ ختم ہوچکا ہے،واٹس ایپ کا نیا ممکنہ فیچر

Print Friendly, PDF & Email

واٹس ایپ بڑی تیزی سے اپنے نئے فیچر پیش کررہا ہے اور اب اگرآپ جس گروپ میں شامل ہیں اور اس کی انتظامیہ اسے ختم کردے تو اب آپ کو بھی اس سے آگہی مل سکے گی۔

وجہ یہ ہےکہ ہم بہت سے گروپ کا حصہ ہوتے ہیں اور گروپ ختم ہونےکے باوجود لوگ اس سے وابستہ رہتے ہیں۔ اس طرح اب واٹس ایپ نے ازخود تباہ ہونے والے پیغامات کےساتھ ساتھ گروپس ختم ہونے کا انکشاف کرنے والی ایپ بھی پیش کررہی ہے۔

بعض تجزیہ کاروں نے یہ آپشن واٹس ایپ بی ٹائپ سائٹ پر دیکھا ہے جو واٹس ایپ کے ورژن آئی او ایس 23.5.0.070 میں دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ فیچر گروپ سیٹنگ کے زمرے میں شامل ہے۔ اس سے آپ گروپ ختم کرنے یعنی ایکسپائریشن وقت شامل کرسکتے ہیں جو ایک روز، ایک ہفتہ، ایک ماہ یا آپ کا دیا گیا وقت بھی ہوسکتا ہے۔

تاہم یہ ترتیب صرف آپ کےلیے ہی ہے جس میں آپ پیغامات پرآپشن لگاسکتے ہیں۔ بصورتِ دیگر جب تک گروپ کے تمام شرکا معیاد ختم نہیں لگاتے اس وقت تک وہ گروپ میں شامل رہیں گے اور تمام تفصیلات دیکھ سکیں گے۔ لیکن اگرآپ غلطی سے معیاد ختم کا بٹن دباتے ہیں تو دوبارہ اس سے وابستہ ہوسکتے ہیں کیونکہ ’ان ڈو‘ کا ایک آپشن بھی ہے۔

واٹس ایپ کا مقصد ایپ کو صاف اور منظم رکھنا ہے جس سے آپ پرانے گروپس سے ازخود نکل سکتے ہیں اور باہرآتے ہی ساری معلومات بھی ضائع ہوسکتی ہے۔ یہاں واضح رہے کہ واٹس ایپ نے اس کی جانچ شروع کی ہے جبکہ منظوری کے بعد ہی اسے دنیا بھر میں رائج کیا جائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

AD-1