ملک میں یوم دفاع بھر پور جوش و جذبے سے آج منایا جائے گا۔ جی ایچ کیو میں 6 ستمبر کے حوالے سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں وزیراعظم بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔
یوم دفاع کے موقع پر دن کا اغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومت میں 21 توپوں کی سلامی سے ہو گا۔ نماز فجر کے بعد ملک بھر میں دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ شہدا کے مزارات پر تقاریب ہوں گی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی۔ یوم دفاع کی مناسبت سے سرکاری و نجی سطح پر خصوصی پروگرام کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔
جی ایچ کیو میں ہونے والی تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف مہمان خصوصی ہوں گے۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور مسلح افواج کے سربراہان، کئی ممالک کے سفرا اور ارکان اسمبلی بھی شرکت کریں گے۔