خیبر پختونخوا کے علاقے بنوں میں پولیس نے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق بنوں میں گزشتہ شب دھڑئے پل چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا گیا۔ حملہ کرنے والے خارجی دہشت گردوں کی تعداد 18 سے 19 تھی۔
دہشت گروں کے حملے میں پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کو بھاگنے پر مجبور کر دیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق آئی جی پولیس خیبر پختونخوا نے حملہ ناکام کرنے والے پولیس اہلکاروں کی تعریف کی۔