بھارت نے بین الاقوامی سرحد سے منسلک گاؤں رورانوالا خرد (اٹاری) میں کسانوں کو فصلوں کی کٹائی کے لیے 2 دن کی مہلت دے دی۔
ذرائع کے مطابق بھارتی پنجاب میں واقع گردوارے سے فصلوں کی فوری کٹائی کے اعلانات کروائے گئے۔ اور کسانوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ 2 روز میں اپنی فصلوں کی کٹائی کر لیں۔
بھارت کی بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کی جانب سے سرحد پر موجود فصلوں کی کٹائی کے لیے عوام کو 2 دن کی مہلت دی گئی۔
بی ایس ایف کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ جن کی فصلوں کی کٹائی رہتی ہے وہ 2 دن میں مکمل کر لیں۔ 2 دن کے بعد سرحد کے قریبی گیٹ بند کر دیئے جائیں گے۔
دوسری جانب دفاعی ماہرین کے مطابق ان اعلانات سے واضح ہوتا ہے کہ مودی کا جنگی جنون بڑھ رہا ہے۔ بھارت نے روایتی جنگ کا آغاز کیا تو بھارت بھی محفوط نہیں رہے گا۔ جنگ کا آغاز بھارت کرے گا مگر اختتام پاکستان کرے گا۔