سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس حادثے کا شکار ہونے کے باعث 3 خواتین سمیت 5 پاکستانی جاں بحق ہو گئے۔
عمرہ زائرین کی بس البدر سے مدینہ منورہ جاتے ہوئے ٹرالر سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہوئی۔ بس میں سوار متعدد عمرہ زائرین زخمی بھی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، زخمیوں میں خواتین، بچے اور بزرگ شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق خواتین میں سے دو خواتین کا تعلق ضلع بہاولنگر کے گاؤں 228 نائن آر سے ہے اور تیسری خاتون کا تعلق بہاولنگر کے نواحی گاؤں 201 مراد سے ہے۔
مردوں میں ایک بزرگ کا تعلق نواحی گاؤں 39 تھری آر سے ہے اور دوسرے بزرگ کا تعلق ڈاہرنوالہ شہر سے بتایا جا رہا ہے