غزہ میں حملے روکتے ہی اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں آپریشن شروع کردیا۔ جنین شہر میں اسرائیلی فائرنگ سے10 فلسطینی شہید جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ جنین کو عسکریت پسندوں کی نئی آماجگاہ نہیں بننے دیں گے۔
اسکے علاوہ اسرائیلی آبادکاروں نے بھی مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی املاک پر حملے کیے جبکہ اس دوران ایک شخص شہید ہوا۔
فلسطینی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ اس نے زخمیوں کو طبی امداد دی جبکہ اسرائیلی فورسز آپریشن کے علاقوں تک رسائی میں رکاوٹیں کھڑی کرتی رہی ہے۔
دوسری جانب جنین کے گورنر کمال ابو الرب نے اسرائیلی فوسز کی کارروائی کو پناہ گزین کیپ پر حملہ قرار دیا۔
خبر رساں ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ وہ اچانک سے آئے، آسمان پر اپاچی ہیلی کاپٹر تھے اور زمین پر ہر جگہ اسرائیلی فوجی گاڑیاں تھیں۔
ایک اسرائیلی وزیر نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ جنین آپریشن انتہائی شدید ہوگا۔
اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ یہ آپریشن مقبوضہ مغربی کنارے میں سکیورٹی صورتحال کو تبدیل کرنے کےلیے ترتیب دیا گیا ہے۔