اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ جبکہ خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم پنجاب کے جنوبی اضلاع میں دوپہر کو گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا۔
خیبر پختونخوا کے علاقے چترال، دیر ،سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، مہمند، خیبر اور کرم سمیت دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
کراچی میں آج موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے اور آج بھی ہیٹ ویو کا خدشہ رہے گا۔ شہر قائد میں آج درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔