ڈپٹی چیف آف ائیر اسٹاف پراجیکٹس، ائیر وائس مارشل طارق غازی نے کہا ہے کہ معرکۂ حق کے دوران پاک فضائیہ نے بھارت کے 8 طیارے مار گرائے، جن میں رافیل سمیت مختلف جنگی طیارے شامل تھے، جبکہ ایک جدید خودکار ایئریل سسٹم بھی تباہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کی سائبر فورس نے بھارتی مواصلاتی نظام کو ناکام بنایا، جس کے باعث دشمن کی کارروائیاں متاثر ہوئیں اور وہ سرحد کے قریب آنے کی ہمت نہ کر سکا۔
ڈپٹی نیول چیف آپریشنز کے مطابق بھارتی بحریہ کی سرگرمیوں کو بھی مؤثر طور پر روکا گیا اور پاک بحریہ نے بندرگاہوں اور ساحلی تنصیبات کو مکمل طور پر محفوظ رکھا۔ تینوں افواج کی ہم آہنگی ہی کامیابی کی بنیاد بنی، اور پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔








