Premium Content

نومئی کیس میں سابق پی ٹی آئی ایم این اے سمیت 23 ملزمان پر فرد جرم عائد

Print Friendly, PDF & Email

پشاور: انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی کیس میں ملوث پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے سمیت 23 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج جہانزیب شنواری نے مقدمے کی سماعت کی۔ عدالت نے سابق ایم این اے ساجد مہمند سمیت تمام 23 ملزمان پر فرد جرم عائد کردیا ۔

ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا ۔ عدالت نے مزید سماعت چار دسمبر تک ملتوی کردی اور استغاثہ کے گواہان بھی طلب کرلیے ۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

پولیس کے مطابق ملزمان نے نو مئی کو ضلع مہمند میں مین غلنئی روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کیا تھا۔ انہوں نے سکیورٹی فورسز اور دیگر قومی اداروں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کیں۔

ملزمان کے خلاف تھانہ غلنئی میں مقدمہ درج ہے۔ پولیس نے تحقیقات مکمل کرکے چالان عدالت میں جمع کرایا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos