فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج کا شاندار دفاع

[post-views]
[post-views]

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جرأت مند قیادت میں پاک فوج نے افغان اشتعال انگیزی کا نہایت مؤثر جواب دیتے ہوئے دشمن کی متعدد چوکیوں کو تباہ کیا اور انہیں پسپائی پر مجبور کر دیا۔

اپنے بیان میں وزیراعظم نے افغانستان کی جانب سے سرحدی علاقوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی اور پاک فوج کے بروقت اور بھرپور ردعمل کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری افواج نے پیشہ ورانہ مہارت اور غیر متزلزل عزم کے ساتھ دشمن کو واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا ممکن نہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی ناقابلِ تسخیر ہاتھوں میں ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اور ہر قسم کی بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاک فوج ہمیشہ دشمن کے کسی بھی حملے کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنی ہے، اور قوم کا ہر فرد اپنے وطن کے دفاع کے لیے یکجا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے بارہا افغانستان کو فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان جیسے دہشت گرد گروہوں کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں جو افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف کارروائیاں کرتے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ افغان نگران حکومت اس امر کو یقینی بنائے گی کہ اس کی سرزمین کسی بھی صورت میں پاکستان مخالف دہشت گرد سرگرمیوں کے لیے استعمال نہ ہو۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos