پی ٹی آئی انتباہ: 27ویں ترمیم صوبائی خودمختاری کے لیے خطرہ بن سکتی ہے

[post-views]
[post-views]

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم پر عملدرآمد سے قبل تمام صوبوں کو اعتماد میں لینا ناگزیر ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ صرف دو سیاسی جماعتیں پورے ملک کی نمائندگی نہیں کر سکتیں، کیونکہ ان کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں بلکہ اقتدار پر قبضہ جعلی طریقے سے کیا گیا ہے۔

بیرسٹر سیف کے مطابق آئینی ترامیم کا مقصد ملکی استحکام، ترقی اور خوشحالی ہونا چاہیے، مگر موجودہ حکومت ان ترامیم کے ذریعے اپنے اقتدار کو طول دینے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ مجوزہ ترامیم صوبائی خودمختاری کے اصولوں کو متاثر کر سکتی ہیں، اس لیے تمام صوبوں کی مشاورت اور اتفاقِ رائے کے بغیر کوئی ترمیم قابلِ قبول نہیں ہوگی۔

پی ٹی آئی رہنما نے زور دیا کہ صوبائی حقوق اور اختیارات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، اور ہر ترمیم آئین کی روح اور وفاقی نظام کے تقاضوں کے مطابق ہونی چاہیے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos