نیتن یاہو کے کرپشن مقدمات میں معافی کی ٹرمپ درخواست مسترد

[post-views]
[post-views]

اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھیجی گئی درخواست کو مسترد کر دیا ہے، جس میں نیتن یاہو کو بدعنوانی کے مقدمات میں معافی دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق، اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کے مقدمات گزشتہ پانچ سال سے چل رہے ہیں اور انہیں عدالت میں سماعت کا سامنا ہے۔

ٹرمپ نے اپنے خط میں موقف اختیار کیا کہ نیتن یاہو کے خلاف الزامات سیاسی نوعیت کے ہیں اور انہیں معافی دی جانی چاہیے تاکہ سیاسی استحکام کو برقرار رکھا جا سکے۔

تاہم اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے اس درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکی صدر کی رائے اور دوستی کا احترام کرتے ہیں، لیکن اسرائیل ایک خودمختار ملک ہے اور اس کے قانونی نظام کی مکمل پاسداری لازم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی عوام کی بھلائی ان کی اولین ترجیح ہے اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ہر فیصلہ کیا جائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos