امریکی صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان

[post-views]
[post-views]

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے حوالے سے امریکا اپنے سیاسی ارادے مشرق وسطیٰ کے اتحادی ممالک کے ساتھ پیشگی شیئر نہیں کرتا۔

امریکی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے بتایا کہ امریکا ایران کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنا چاہتا ہے اور کوشش کی جا رہی ہے کہ کسی نتیجے پر پہنچا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے ایران سے بات کی جائے گی، اس کے بعد حالات کے مطابق آگے کے اقدامات کا فیصلہ کیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے دوبارہ فوجی طاقت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک بڑا امریکی بحری بیڑہ ایران کی جانب بڑھ رہا ہے اور امریکا تمام ممکنہ آپشنز پر غور کر رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران سے متعلق امریکی پالیسی اور فیصلے مشرق وسطیٰ کے اتحادیوں کے ساتھ عام طور پر شیئر نہیں کیے جاتے۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایرانی حکام کسی معاہدے کو نتیجہ خیز بنانا چاہتے ہیں، لیکن ڈیڈ لائن کے بارے میں صرف امریکا ہی جانتا ہے کہ کوئی حتمی وقت مقرر کیا گیا ہے یا نہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos