عمران خان کی رہائی کے لیے نئی فورس تشکیل دینے کا اعلان، عید کے بعد عملی آغاز

[post-views]
[post-views]

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے اعلان کیا ہے کہ انہیں بانیٔ پی ٹی آئی کی جانب سے عوامی تحریک کی قیادت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، اور اسی سلسلے میں وہ “بانیٔ پی ٹی آئی رہائی فورس” کے قیام کا آغاز کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ فورس پُرامن جدوجہد کرے گی اور اسے باقاعدہ طور پر رجسٹر بھی کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ عید کے فوراً بعد پشاور میں فورس کے اراکین سے حلف لیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ تنظیم کے اندر باقاعدہ چین آف کمانڈ موجود ہوگا اور جس فرد کو بانیٔ پی ٹی آئی ذمہ داری سونپیں گے، وہی اس فورس کی قیادت سنبھالے گا۔

سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ کسی بھی عملی اقدام سے قبل مکمل تیاری کی جائے گی، اور یہ جدوجہد جمہوریت، آئین کی بالادستی اور آزاد میڈیا کے تحفظ کے لیے ہوگی۔ ان کا مؤقف تھا کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا اور ذاتی معالجین تک رسائی بھی فراہم نہیں کی جا رہی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos