اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ہلاک ہونے کی افواہیں بے بنیاد

[post-views]
[post-views]

اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے واضح کیا ہے کہ بینجمن نیتن یاہو زندہ ہیں اور ان کے قتل کی خبریں مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔

ایرانی حملوں کے دوران نیتن یاہو کے ہلاک ہونے کی غیر تصدیق شدہ خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں۔ اطلاعات کے مطابق 12 مارچ کو وزیر اعظم نے ایران کے سپریم لیڈر کو دھمکی آمیز ویڈیو پیغام بھیجا، جس میں ان کے ہاتھوں میں بظاہر چھ انگلیاں نظر آئیں۔

صارفین نے اس ویڈیو کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے تیار شدہ قرار دیا، جس کے بعد نیتن یاہو کے مارے جانے کی افواہوں میں شدت آگئی۔ گزشتہ روز اسرائیل کی سیکیورٹی میٹنگ اور اس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وزیر اعظم کی غیر موجودگی نے بھی افواہوں کو مزید تقویت دی۔

سوشل میڈیا پر مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی اضافی تصاویر اور ویڈیوز کے بعد افواہوں میں مزید اضافہ ہوا۔

تاہم اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کی تازہ بیان کے مطابق یہ سب افواہیں ہیں اور نیتن یاہو بالکل محفوظ ہیں۔

دوسری جانب ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ اگر اسرائیلی وزیر اعظم زندہ ہیں تو وہ ان کا تعاقب جاری رکھیں گے اور نشانہ بنانے کی کوشش جاری رکھیں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos