ملک بھر میں بجلی استعمال کرنے والے لوگوں کے لیے ایک بار پھر نرخ بڑھا دیے گئے ہیں۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی فی یونٹ ایک روپے 42 پیسے مہنگی کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اضافہ فروری 2026 کی ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے، جس کا اثر صارفین کو اپریل کے بلوں میں نظر آئے گا اور اضافی رقم اسی مہینے وصول کی جائے گی۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ حکومتی پالیسی کے مطابق یہ اضافہ کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی لاگو ہوگا، تاہم لائف لائن صارفین اور الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کو اس اضافے سے باہر رکھا گیا ہے۔
یاد رہے کہ نیپرا نے اس معاملے پر سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا، جسے اب جاری کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے جنوری کی ایڈجسٹمنٹ میں بھی بجلی فی یونٹ ایک روپے 63 پیسے مہنگی کی گئی تھی۔









